Vice Admiral Syed Mohammad Ahsan
پاکستان نیوی کے سربراہ۔ وائس ایڈمرل سید محمد (ایس ایم) احسن

وائس ایڈمرل سید محمد (ایس ایم) احسن

(بیس اکتوبر ۱۹۶۶ء تا ۳۱۔اگست ۱۹۶۹ء)

پاک بحریہ کے چوتھے کمانڈر انچیف وائس ایڈمرل سید محمد (ایس ایم) احسن 21دسمبر 1920ء کو حیدرآباد (دکن) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1940ء میں رائل انڈین نیوی میں کمیشن حاصل کیا تھا اور دوسری عالمی جنگ کے دوران کئی اہم لڑائیوں میں حصہ لیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پاک بحریہ میں خدمات انجام دینی شروع کیں اور وہ قائد اعظم کے نیول اے ڈی سی مقرر ہوئے۔ بعد ازاں انھوں نے کئی تباہ کن جہازوں اور کروزر کی کمان کی۔ 20۔اکتوبر 1966ء سے 31۔اگست 1969ء کے دوران پاکستان بحریہ کے کمانڈر انچیف رہے۔ اس عہدے سے سبک دوشی کے بعد  انھوں نے یکم ستمبر1969ء سے یکم مارچ 1971ء تک مشرقی پاکستان کے ڈپٹی مارشل لا ایڈمنسٹریٹر  اور گورنر کے فرائض انجام دیئے۔ 4اگست 1989ء کو انھوں نے کراچی میں وفات پائی اور اسٹیڈیم روڈ کراچی پر واقع بحریہ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔
 

UP