1985-09-01


سندھ مدرستہ الاسلام کی صد سالہ تقریبات پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
یکم ستمبر 1985ء کو قائداعظم کی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر اس تعلیمی ادارے کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں CENTENARY OF SIND MADRESSAH-TUL-ISLAM KARACHI کے الفاظ لکھے تھے۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔