Pakistan International Trade Fair-1984
کراچی میں بین الاقوامی تجارتی میلے کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

یکم ستمبر1984ء کو جنرل ضیاء الحق نے کراچی میں 19 سال بعد بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 60 پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ایک دائرے میں اس میلے میں شرکت کرنے والے ممالک کے پرچم بنے ہوئے تھے اور PAKISTAN INTERNATIONAL TRADE FAIR SEPT.1 - SEPT.21 1984 KARACHI کے الفاظ تحریر تھے۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب آفتاب ظفر نے تیار کیا تھا۔

UP