تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کے سترہ مختلف سیٹ  1975ء اور1992ء کے دوران جاری ہوئے۔  1995ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے چارڈاک ٹکٹوں کے دو مختلف سیٹ یکم ستمبر 1995ء کو جاری ہوئے۔ تحفظ جنگلی حیات سیریز کے اس دوسرے سیٹ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں پرچار مختلف مچھلیوںکی تصویریںبنی تھیں اور انگریزی میں ان کے نامSARDINE, TILAPIA,  TROUTاور  ROHU تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت چھ روپے تھی اور ان کا ڈیزائن نرگس منیرنے تیار کیا تھا۔

UP