Death of Ahmad Saeed Nagi
احمد سعید ناگی کی وفات

احمد سعید ناگی

٭یکم ستمبر 2006ء کو پاکستان کے نامور مصور احمد سعید ناگی کراچی میں وفات پاگئے۔
احمد سعید ناگی 2 فروری 1916ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے امرتسر، لاہور، دہلی اور پیرس میں تعلیم پائی۔ 1944ء میں انہیں قائداعظم کو روبرو بٹھا کر ان کا پورٹریٹ بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ احمد سعید ناگی کی مصوری کی نمائش پیرس، لندن، لوزان، نیویارک، زغرب، تہران، دہلی، شملہ، لاہور اور کراچی میں ہوچکی تھیں۔ ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز زیارت ریذیڈنسی، گورنر ہائوس کوئٹہ، گورنر ہائوس کراچی، موہٹہ پیلس، قصر ناز، گورنر ہائوس پشاور اور پنجاب اسمبلی بلڈنگ لاہور میں آویزاں ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1991ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP