5th Anniversary of RCD
آر سی ڈی کے قیام کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

21 جولائی 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آر سی ڈی کے قیام کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر 20 پیسے، 50پیسے اور ایک روپیہ مالیت کے تین ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ 20 پیسے مالیت والے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مغل عہد کی منی ایچر پینٹنگ بنی ہوئی تھی اور اس کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر زسلیم غوری اور عبدالرؤف نے تیار کیا تھا۔50 پیسے مالیت والے ڈاک ٹکٹ پر ایران کی نمائندگی کرنے والی صفوی عہد کی منی ایچر پینٹنگ بنی ہوئی تھی اور اس کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر ز فضل کریم اور عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا جبکہ ایک روپے مالیت والے ڈاک ٹکٹ پر ترکی کی نمائندگی کرنے والی عثمانی عہد کی منی ایچر پینٹنگ بنی ہوئی تھی اور اس کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرز نگہت شیر محمد اور محمودہ خاتون نے تیار کیا تھا۔

UP