1973-07-01


اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے افتتاح کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
یکم جولائی 1973ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے افتتاح کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر 20پیسے اور ایک روپیہ مالیت کے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پراسٹیٹ بنک آف پاکستان، کراچی کی عمارت کی تصویر اور ادارے کا لوگو شائع کیا گیا تھا ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔