Testing of Rehbar e Awal
رہبر اوّل فضا میں روانہ ہوا

رہبر اوّل

٭7 جون 1962ء کو پاکستان نے اپنا پہلا راکٹ فضا میں روانہ کیا جو بالائی فضا میں کرہ ارض سے 80 میل کی بلندی تک پہنچا۔
یہ راکٹ شام 7 بجکر 53 منٹ پر کراچی سے 35 میل دور سون میانی کے مقام سے چھوڑا گیا اس راکٹ کو جسے ’’رہبر اول‘ کا نام دیا گیا تھا پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے کسی بیرونی مد دکے بغیر خود تیار کیا تھا البتہ اس کا سوڈیم کا ایندھن جیو فزکس کارپوریشن آف امریکا سے خریدا گیا تھا۔
اس موقع پر جاری ہونے والے پریس نوٹ میں بتایا گیا تھا کہ رہبر اول موسمیاتی راکٹ ہے اور اس کی مدد سے پاکستان کے سائنس دانوں کو یہ معلوم ہوسکے گا کہ بحیرہ عرب کے ساحلی علاقے میں ہوائوں کا رخ اور فضا کی کیفیت کیا ہے۔ ان معلومات سے سائنس دانوں کو بادلوں‘ طوفان اور موسم کا اندازہ لگانے میں بھی مدد ملے گی۔
پاکستان خلائی دوڑ میں شامل ہونے والا دنیا کا دسواں‘ ایشیا کا تیسرا اور عالم اسلام کا پہلا ملک تھا۔ اس وقت تک جو ممالک فضا میں راکٹ روانہ کرچکے تھے ان میں امریکا‘ روس‘ برطانیہ‘ فرانس‘ سوئیڈن‘ اٹلی‘ کینیڈا‘ جاپان اور اسرائیل شامل تھے۔
 

UP