1960-11-16
2938 Views
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، لاہور کے قیام کی صد سالہ تقریبات
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
16 نومبر 1960ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، لاہور کے قیام کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ یہ کالج 1860ء میں قائم ہوا تھا اور اس وقت کالج کو لاہور میڈیکل اسکول کا نام دیا گیا تھا۔ 1915ء میں یہ اپنی موجودہ عمارت میں منتقل ہوا اور اس کا نام برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ ہفتم کی یاد میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل رکھ دیا گیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ بھی جاری کیا جن پر کالج کا Insignia چھاپا گیا تھا۔