1947-10-01
3434 Views
پاکستان کے پھلے بالا چھاپ ٹکٹ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
یکم اکتوبر 1947ء کو حکومت پاکستان نے پاکستان میں استعمال ہونے والے ہندوستانی ڈاک ٹکٹوں پر ’’پاکستان‘‘ کا لفظ اضافی طور پر طبع کرکے ان کو پاکستان کی عارضی ڈاک ٹکٹوں کی قانونی حیثیت دے دی۔ یہ 19 ڈاک ٹکٹ تھے جن کی مالیت 3 پائی سے 25 روپے تک تھی اوران پر شاہ برطانیہ جارج ششم کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ 1937ء سے 1940ء کے درمیان برٹش انڈیا کے ڈاک ٹکٹوں کے طور پر شائع ہوئے تھے۔