1961-02-12
2044 Views
لاہورمیں ڈاک ٹکٹوں کی نمائش
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
12فروری 1961ء کو لاہورمیں ڈاک ٹکٹوں کی چھ روزہ نمائش کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے نقشے سے مزین آٹھ آنہ مالیت کے ڈاک ٹکٹ پر LAHORE STAMPS EXHIBITION 1961 کے الفاظ بالا چھاپ کر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جو ٹکٹ جمع کرنے والے شائقین میں بہت پسند کیا گیا ۔