1949-09-11
3075 Views
قائد اعظم کی پہلی برسی پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرا
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
11 ستمبر1949ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بابائے قوم کی پہلی برسی کے موقع پر تین ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جنہیں مرکزی وزیر مواصلات نے محترمہ فاطمہ جناح کی خدمت میں پیش کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنہ‘ 3 آنہ اور 10 آنہ تھی۔ پہلے دو ڈاک ٹکٹوں پر اردو میں اور آخری ٹکٹ پر انگریزی میں قائد اعظم کے اقوال ’’اتحاد‘ یقین محکم‘ تنظیم‘‘ تحریر تھے۔