کمال احمد رضوی
ٹیلی وژن اور تھیٹر کے نامور اداکار اور ادیب کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو بہار، بھارت کے ایک قصبے ‘‘گیا‘‘ میں پیداہوئے۔ 1951ء میں پاکستان آگئے، کچھ عرصہ کراچی میں رہے پھرلاہورمنتقل ہوگئے اور تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک ہوئے۔ متعدد انگریزی کتابوں کو اردو میں منتقل کیا۔ بچوں کے رسالے تعلیم و تربیت کی ادارت کی۔ 1958 میں تھیٹر کا کیرئرشروع کیا۔ 1965ء میں لاہورٹی وی کے قیام کے بعد پہلی دفعہ ’’الف نون‘‘ شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اوررفیع خاورنے ننھے کا کردار ادا کیا۔ الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا مختلف ادوار میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ کمال احمد رضوی کے دیگر مشہور ٹی وی سیریز میں آپ کا مخلص، صاحب بی بی اور غلام اور مسٹر شیطان کے نام سر فہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ آج کل کراچی میں مقیم ہیں۔