1994-08-14
8477 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شجاعت ہاشمی
شجاعت ہاشمی
پاکستان کے معروف ریڈیو اور ٹیلی وڑن فن کار شجاعت ہاشمی ٹیلی وژن کیریر کا آغاز یاور حیات کے ڈرامے ’’کہر‘‘ سے ہوا۔ مشہور ڈراموں میں وارث، زرد دوپہر، رات کا پچھلا پہر، رانی اور رضیہ ،کرچیاں اور خبرناک کے نام سرفہرست ہیں۔ تین فلموں خاک اور خون ، سوہرا تے جوائی اوردوستانہ میں بھی کام کیا۔
حکومت پاکستان نے 14 اگست 1994ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔