Agha Talish
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ آغا طالش

آغا طالش

پاکستان کے نامور فلمی اداکار آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1923ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے بمبئی میں بننے والی فلم ’’سرائے سے باہر‘‘ سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے ریڈیو پاکستان پشاور سے منسلک ہوئے اور پھرفلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے۔ پاکستان میں ان کی مشہور فلموں میں نتھ، جھیل کنارے، دربار حبیب، سات لاکھ، باغی، شہید، سہیلی ،فرنگی، زرقا، وطن، نیند، کنیز، لاکھوں میں ایک، زینت، امرأو جان ادا اور آخری مجرا کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے سات فلموں میں نگار ایوارڈ حاصل کیے تھے۔حکومت پاکستان نے اداکاری کے شعبہ میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
آغا طالش نے 19 فروری 1998ء کو لاہور میں وفات پائی۔ وہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاون لاہور کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

UP