1988-08-14
3884 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مصطفیٰ قریشی
مصطفیٰ قریشی
پاکستان کے نامور فلمی اداکار مصطفیٰ قریشی 11 مئی 1940ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ریڈیو میں صداکاری کا مظاہرہ کرنے کے بعد فلمی دنیا کا رخ کیا۔ پہلی اردو فلم ’’لاکھوں میں ایک‘‘ تھی۔ اردو ، پنجابی، پشتو اور سندھی فلموں میں یکساں طور پر مقبول تھے ۔ مجموعی طور پر 334 فلموں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا جن میں فلم ’’مولا جٹ‘‘ میں ان کا کردار سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔
اداکاری کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔