شکیل
پاکستان کے معروف فنکار یوسف کمال المعروف شکیل 29 مئی 1938ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1966ء میںانھوں نے ایک فلم ’’ہونہار‘‘ کے ذریعے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ ٹی وی پر ان کی آمد 1971ء میں حسینہ معین کے لکھے ہوئے ایک ڈرامے ’’نیا راستہ‘‘ کے ذریعے ہوئی۔
1972ء میں انھوں نے حسینہ معین کی مشہور ڈرامہ سیریل ’’شہزوری‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ، مگر انہیں عروج ’’انکل عرفی‘‘ سے ملا جو ان کے طویل کیرئیر کے بہترین ڈراموں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔اس کے بعد وہ شمع، ان کہی، عروسہ، ٹک ٹک کمپنی، آنگن ٹیڑھا، نامدار، کالونی52 اورچاند گرہن سمیت متعدد یادگار کلاسیک ڈراموں کا حصہ رہے اور اب بھی سدا بہار ہیں۔ شکیل کی فلموں میں جوش انتقام، ناخدا، پاپی، زندگی، داستان، انسان اور گدھا، بادل اور بجلی، چاہت، ٹریفک اور جناح شامل ہیں۔
شکیل کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں14 اگست 1992ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا تھا۔