Death of Amjad Boby, Musician
امجد بوبی کی وفات

امجد بوبی

٭15 اپریل 2005ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار امجد بوبی لاہور میں وفات پاگئے۔
امجد بوبی مشہور موسیقار اے حمید کے قریبی عزیز اور شاگرد تھے۔ انہوں نے 1960ء کی دہائی میں امجد حسین کے نام سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم ان کی بطور موسیقار پہلی فلم راجا جانی تھی جو 1976ء میں نمائش پذیر ہوئی۔ امجد بوبی کا شمار پاکستان کے ان موسیقاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی سریلی دھنوں کے باعث شہرت پائی۔ ان کی مشہور فلموں میں پرورش، کبھی الوداع نہ کہنا، نادیہ، روبی، نزدیکیاں، یہ ہی راستہ، گھونگھٹ، سنگم، چیف صاحب،ہم اور تم، مجھے جینے دو، بھابھی دیاں چوڑیاں اور یہ دل آپ کا ہوا کے نام سرفہرست ہیں۔
 

UP