ماسٹر عبداللہ
٭31 جنوری 1994ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار ماسٹر عبداللہ لاہور میں وفات پاگئے۔
ماسٹر عبداللہ کو فلمی دنیا سے انور کمال پاشا نے اپنی فلمی سورج مکھی میں متعارف کروایا تھا۔ انہوں نے اپنے ہم عصر فلمی موسیقاروں کی برعکس بہت کم فلموں کی موسیقی ترتیب دی لیکن ان کا منفرد اسلوب اور دھنوں میں خالص راگ راگنیوں کارچائو ہمیشہ نمایاں ہوتا تھا اور اسی باعث انہیں فلمی دنیا میں ایک صاحب طرز موسیقار تسلیم کیا جاتا تھا۔
ماسٹر عبداللہ کی مشہور فلموں میں واہ بھئی وا، ملنگی، زندگی، رنگو جٹ، ٹیکسی ڈرائیور، بابل، نظام، ضدی، شریف بدمعاش، بدل گیا انسان، جوان تے میدان، اک سی چور، ہرفن مولا، دلیر خان، لاڈو، میدان، کمانڈو، وارث، شہنشاہ، پیار دی نشانی، رنگی، اکھ لڑی بدو بدی، حاجی کھوکھر، نوٹاں نوں سلام، کشمکش، رستم، ہیر اپتھر، دل ماں دا، قسمت، ضدی اور چوروں کا بادشاہ کے نام سرفہرست ہیں۔
1973ء میں انہوں نے فلم ضدی کی موسیقی ترتیب دینے پر بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ وہ لاہور میں قبرستان سبزہ زار اسکیم میں آسودۂ خاک ہیں۔