1988-01-31
1819 Views
عالمی یوم جذام کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
پینتیس برس پیشتر Raoul Follereauنے فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال 31 جنوری کو دنیا بھر میں عالمی یوم جذام منایا جایا کرے گا۔ چنانچہ 31جنوری 1988ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس دن کی مناسبت سے تین روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ جس پر WORLD LAPROSY DAY 31st Jan 1988 اور LAPROSY IS CARABLEکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔