Death of Misri Khan Jamali
مصری خان جمالی کی وفات

مصری خان جمالی

٭10 نومبر 1980ء کو پاکستان کے نامور الغوزہ نواز مصری خان جمالی کراچی میں وفات پاگئے۔
مصری خان جمالی 1921ء میں روجھان جمالی، جیکب آباد (سندھ) میں پیدا ہوئے تھے بعدازاں وہ نواب شاہ آگئے جہاں انہوں نے آلات موسیقی بنانے کا کاروبار شروع کیا۔ نوجوانی ہی میں انہوں نے ریڈیو اور پھر ٹیلی وژن سے وابستگی اختیار کرلی۔ انہیں الغوزہ بجانے میں بڑی مہارت حاصل تھی۔ ان کی دھنیں ملک اور بیرون ملک ہر جگہ مشہور تھیں۔ وہ اپنے زمانے کے بے حد مقبول الغوزہ نواز تھے۔
14 اگست 1979ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ نواب شاہ میں قبرستان حاجی نصیر میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP