Death of Saleem Hussain, Musician
موسیقارسلیم حسین کی وفات

موسیقارسلیم حسین

٭2 اپریل 1996ء کو پاکستان کے موسیقار بھائیوں کی مشہور جوڑی سلیم اقبال میں چھوٹے بھائی سلیم حسین وفات پاگئے۔
سلیم حسین 1933ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی اقبال حسین کے کلاسیکی موسیقی خان صاحب سردار خان سے حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے فیروز نظامی کے اسسٹنٹ کے طور پر دوپٹہ اور چن وے کی موسیقی میں ہاتھ بٹایا۔ ان فلموں کی کامیابی کے بعد سلیم اقبال نے اپنے طور پر موسیقی دینے کا فیصلہ کیا۔ بطور موسیقار ان کی پہلی فلم شیخ چلی تھی جس کے نغمات سے وہ راتوں رات پورے ملک میں مشہور ہوگئے۔ ان کی دیگر فلموں میں گھر جوائی، کرتار سنگھ، جادوگر، دروازہ، باجی، مہندی والے ہتھ، اک پردیسی ایک مٹیار، پھنے خان، مادر وطن، لٹ دا مال، میرا ویر،یار دوست، پاکیزہ، پیا ملن کی آس اوردکھ سجناں دے شامل ہیں۔
سلیم اقبال کی کمپوزیشن میں مشہور ہونے والا سب سے مقبول نغمہ فلم کرتار سنگھ کا نغمہ ’’دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا ‘‘ ہے جو آج بھی ان کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

UP