Death of Ustad Wahid Hussain
استاد واحد حسین کی وفات

استاد واحد حسین

٭19 نومبر 2004ء کو خورجہ گھرانے کے نامور موسیقار استاد واحد حسین خان صاحب وفات پاگئے۔
استاد واحد حسین خان صاحب 1923ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد استاد الطاف حسین خان صاحب نے، جو خود بھی اپنے زمانے کے مشہور موسیقار تھے، انہیں موسیقی کی اعلیٰ تربیت دی۔ انہیں اپنے بھائیوں استاد عظمت حسین خان اور استاد ولایت حسین خان صاحب کے ساتھ موسیقی کی متعدد کانفرنسوں میں شرکت کا موقع ملا۔ 1964ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد وہ اپنے بھائی استاد ممتاز حسین خان کے ساتھ کراچی آگئے۔
استاد واحد حسین خان نے پربھوداس اور واحد رنگ کے قلمی نام سے متعدد بندشیں بھی مرتب کی تھیں۔
 

UP