2001-03-22
3123 Views
استاد کبیر خاں کی وفات
استاد کبیر خاں
٭22 مارچ 2001ء کو پاکستان کے نامور ستار نواز استاد کبیر خان کراچی میں وفات پاگئے۔
استاد کبیر خان کا تعلق برصغیر کے مشہور دبستان موسیقی، سینی گھرانے سے تھا۔ یہ نام مشہور موسیقار تان سین کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ استاد کبیر خان نے پچاس برس تک متعدد مواقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ممالک میں بھی ثقافتی وفود کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ وہ واحد استاد نواز تھے جو ستار نوازی کے دو معروف اسالیب رضا خوانی اور مسیت خوانی کے ماہر تھے۔
حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف کے طور پر 1989ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔