حسام قاضی کی وفات

حسام قاضی

٭3 جولائی 2004ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار حسام قاضی کراچی میں وفات پاگئے۔
حسام قاضی 1961ء میںکوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز دوست محمد گشکوری کے ڈرامے خالی ہاتھ سے کیا تھا۔ تاہم ان کی ملک گیر شہرت کا نقطہ آغاز کاظم پاشا کے ڈرامہ سیریل ’’چھائوں‘‘ کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کے دیگر معروف سیریلز میں ماروی، دیس پردیس، لب دریا، ایمرجنسی وارڈ، کشکول، گھرانہ اور درد کے فاصلے کے نام شامل ہیں۔ ان کی آخری زیر تکمیل ڈرامہ سیریل ’’مٹی کی محبت‘‘ تھی۔حسام قاضی کوئٹہ کے ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP