Tanvir Dar
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ تنویر ڈار

 تنویر ڈار

پاکستان ہاکی کے مشہور کھلاڑی تنویر ڈار  4 جون 1937ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے بڑے بھائی منیر ڈار کو ہاکی کھیلتا دیکھ کر انہیں بھی ہاکی کھیلنے کا اشتیاق ہوا اور 1966ء میں منیر ڈار کی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی ہاکی ٹیم کے مستقل فل بیک بن گئے۔ انہوں نے 1968ء کے اولمپکس، 1970ء کے ایشیائی کھیلوں اور 1971ء کے عالمی کپ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان تینوں ٹورنامنٹس میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تنویر ڈار نے مجموعی طور پر80 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 48 گول اسکور کئے۔ 1971ء کے عالمی کپ میں انہوں نے تین ہیٹ ٹرکس اسکور کیں۔ ان کا یہ ریکارڈ آج بھی ناقابل تسخیر ہے۔حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1971ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
تنویر ڈار 11فروری 1998ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔
 

UP