Death of Brojen Das
تیراک بروجن داس کی وفات

 بروجن داس

بروجن داس پاکستان کے ایک نامور تیراک تھے۔ وہ 9 دسمبر 1927 ء کو مشرقی بنگال کے گاؤں بکرم پور میں پیدا ہوئے۔ بہت کم عمری سے ہی انہیں تیراکی کا شوق تھا۔ 1951 ء سے 1957 ء کے دوران انھوں نے پاکستان میں فری اسٹائل تیراکی کے مقابلوں میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔ 23 اگست 1958 ء کو انھوں نے 14 گھنٹے 57 منٹ میں رودبار انگلستان عبور کرکے یہ رودبار عبور کرنے والے پہلے پاکستانی تیراک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے یہ رودبار کئی مرتبہ عبور کی اور بالآخر 22 ستمبر 1961ء کو یہ رودبار 10 گھنٹے 35 منٹ میں عبور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ 23 مارچ 1960 ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ بروجن داس کا انتقال یکم جون 1998 ء کو ہوا۔

UP