Death of Hameed Kashmiri
حمید کاشمیری کی وفات

حمید کاشمیری


٭6 جولائی 2003ء کو معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار حمید کاشمیری کراچی میں وفات پاگئے۔
حمید کاشمیری کا اصل نام عبدالحمید تھا اور وہ یکم جون 1929ء کو بانسرہ گلی، تحصیل مری ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ حمید کاشمیری ایک بے حد فعال ادیب تھے۔ انہوں نے لاتعداد افسانے، پندرہ سے زیادہ ناول اور ٹیلی وژن کے لئے 50 سے زیادہ انفرادی ڈرامے، ڈرامہ سیریلز اور ڈرامہ سیریز تحریر کیں جن میں ایمرجنسی وارڈ، روزن زنداں، شکست آرزو، اعتراف، کشکول، کافی ہائوس، لغزش اور ہفت آسمان کے نام شامل ہیں۔
حمید کاشمیری کراچی میں میوہ شاہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP