1968-08-14
2831 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ آصف اقبال
آصف اقبال
پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر آصف اقبال 6 جون 1943 ء کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے۔ رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور رائٹ آرم میڈیم باولر تھے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ مجموعی طور پر 48 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں 11 سنچریوں کی مدد سے 3575 رنز اسکور کیے۔ 10 ایک روزہ میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ 14 اگست 1968 ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ وزڈن کے سال کے بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔