Manzoor Hussain Atif
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ منظور حسین عاطف

 منظور حسین عاطف

ہاکی کے نامور کھلاڑی منظور حسین عاطف 4 نومبر 1928 ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ 1949 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد انھوں نے پاکستان کی بری افواج میں شمولیت اختیار کی۔ 1951 ء میں بری فوج کی ہاکی ٹیم میں شامل ہوئے اور 1952 ء میں ہیلسنکی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ چار اولمپکس اور دو ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کے رکن رہے۔ 1964 ء میں پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت کی۔ تین اولمپکس میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کے مینیجر رہے اور تین اولمپکس میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے عہدے دار کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ 
منظور حسین عاطف فل بیک کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے  ، انھوں نے بیس گول اسکور کیے۔ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر بھی رہے۔
منظور حسین عاطف کو حکومت پاکستان نے 14 اگست 1963 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ انھوں نے 8 دسمبر 2008 ء کو راولپنڈی میں وفات پائی۔

UP