Hashim Khan
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ہاشم خان

ہاشم خان

اسکواش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان 1914 ء میں پشاور کے نزدیک ایک گائوں نواکلی میں پیدا ہوئے۔
وہ پاکستان کی جانب سے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 1951ء سے 1958ء تک سات مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا اور ایک مرتبہ انہیں فائنل میں شکست ہوئی۔ جب ہاشم خان نے پہلی مرتبہ برٹش اوپن جیتی تو ان کی عمر 37 برس تھی۔ ہاشم خان تین مرتبہ یو ایس این اور تین مرتبہ کینیڈین اوپن کا ٹائٹل بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے بال بوائے سے عالمی چیمپئن تک کا سفر سخت محنت سے مکمل کیا۔ 1960 ء کی دہائی میں ہاشم خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکی ریاست کولوراڈو منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اسکواش کی کوچنگ شروع کر دی تھی۔ بعدازاں انہوں نے امریکہ میں ہی پروفیشنل ا سکواش بھی کھیلی اور 90 برس کی عمر تک مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔
ہاشم خان کو حکومت پاکستان نے 23 مارچ 1958 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ان کا انتقال 18اگست 2014ء کو تقریباً سو برس کی عمر میں ہوا۔

UP