1958-03-23
3186 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ صوبیدار عبدالخالق
صوبیدار عبدالخالق
صوبیدار عبدالخالق 1931ء میں اٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں وہ پاکستانی فوج میں سپاہی کے طور پر شامل ہوئے۔ انھیں کھیلوں خصوصاً چھوٹی دوڑوں سے گہری دلچسپی تھی۔ اپنے ادارے کی سرپرستی کی وجہ سے وہ تھوڑے ہی عرصے میں نہایت اعلیٰ درجے کے اسپرنٹر بن گئے۔ انھوں نے 1954ء اور 1958ء کے ایشیائی کھیلوں میں سو میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغے جیتے اور کئی مرتبہ ایتھلیٹک چیمپئین رہے۔ 23مارچ 1958ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا۔ 10مارچ 1988ء کو ان کا انتقال ہوگیا اور وہ راولپنڈی میں آ سودہ خاک ہوئے۔