1998-08-14
2648 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سلیمہ ہاشمی
سلیمہ ہاشمی
پاکستان کی ممتاز مصورہ، ماہر تعلیم اور فیض احمد فیض کی بڑی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی 1942ء میں نئی دہلی میں پیدا ہوئیں، لاہور میں پلی بڑھیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور باتھ اکیڈمی آف آرٹ، برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ مصوری اور تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں۔ مصوری کے موضوع پر کتاب بھی تحریر کی۔ پاکستان ٹیلی وژن کے مزاحیہ پروگرام ٹال مٹول اور سچ گپ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ سلیمہ ہاشمی کے شوہر شعیب ہاشمی بھی شو بز سے وابستہ رہے۔ 2013ء میں ایک مختصر دورانیے کے لیے پنجاب کی نگراں کابینہ میں بھی شامل رہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی فلمی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1998ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔