Death of Lieutenant Gen. Azam Khan
لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعظم خان کی وفات

لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعظم خان

٭13 ستمبر 1994ء کو پاکستان کے پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور مشرقی پاکستان کے سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعظم خان لاہور میں وفات پاگئے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعظم خان 1910ء میں متھرا ضلع پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1929ء میں انہیں انڈین آرمی میں کمیشن ملا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران انہوں نے برما کے محاذ پر خدمات انجام دیں۔ قیام پاکستان کے بعد 1950ء میں انہیں میجر جنرل بنایا گیا۔ 1953ء میں جب لاہور میں احمدیوں کے خلاف تحریک پر قابو پانے کے لئے مارشل لاء لگایاگیا تو وہ پاکستان کے پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اکتوبر 1958ء میں صدر ایوب خان کے مارشل لاء کے زمانے میں انہوں نے سینئر وزیر اور پھر وزیر مہاجرین و بحالیات کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔ 1960ء سے 1962ء کے دوران وہ مشرقی پاکستان کے گورنر رہے اور اپنی عوامی خدمات کے باعث عوام میں ایک ہر دلعزیز شخصیت کی حیثیت حاصل کی۔ جنرل اعظم خان نے بعدازاں عملی سیاست میں بھی حصہ لیا مگر اپنی شفاف شخصیت کے باعث اس شعبے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
 

UP