Anna Molka Ahmad
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اینا مولکا احمد

 اینا مولکا احمد

پاکستان کی نامور مصورہ اینا مولکا احمد 13 اگست 1917ء کو لندن کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1935ء میں جب وہ رائل کالج آف آرٹس لندن کی طالبہ تھیں انہوں نے اسلام قبول کیا اور 1939ء میں اس کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے ہم جماعت شیخ احمد سے شادی کرلی۔ شیخ احمد کا شمار خود بھی پاکستان کے نامور مصوروں میں ہوتا ہے۔ ان سے شادی کے بعد اینا مولکا احمد لاہور آگئیں جہاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فنون لطیفہ کی بنیاد ڈالی۔ 1940ء سے 1972ء  تک وہ اس شعبے کی چیئرپرسن رہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پرپہلے تمغہ امتیاز اور پھر 23 مارچ 1979 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
اینا مولکا احمد 20 اپریل 1995ء کو لاہور میں وفات پاگئیں اور لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئیں۔

UP