1996-08-14
1778 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اعجاز انور
اعجاز انور
پاکستان کے معروف مصور اعجاز انور 1946ء میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ نامور کارٹونسٹ انور ننھا کے صاحبزادے ہیں۔ 1967 میں انھوں نے ایم کیا اور بعد ازاں 1978 میں ترکی میں مسلمانوں کے فنون لطیفہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کیا۔ 1972ء سے اپنی ریٹائرمنٹ تک نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے وابستہ رہے۔ وہ واٹر کلر میں مصوری کرتے ہیں اور لاہور کی عمارتیں ان کا خاص موضوع ہیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔