خورشید عالم گوہر رقم
پاکستان کے نامور خطاط خورشید عالم گوہر رقم 1956 میں ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے۔ استاد اسماعیل دہلوی اور حافظ یوسف سدیدی سے خطاطی کے رموز سیکھے۔ مشہور خطاط نفیس قلم نے انہیں گوہر رقم کا خطاب عطا کیا۔ خطاطی میں ان کا سب سے بڑا کارنامہ وہ قرآن پاک ہے جو فیصل مسجد اسلام آباد میں رکھا گیا ہے۔ خورشید عالم گوہر رقم نے قران پاک کے اس نسخے میں 406 انداز سے خطاطی کی ہے۔ اس قران پاک کا وزن 1600 کلو گرام ہے اور اسے تیس شوکیسز میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ خورشید عالم گوہر رقم کو لاہور میں داتا گنج بخش کے مزار اور لاہور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بھی خطاطی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
خورشید عالم گوہر رقم کو ان کے فن کے اعتراف دنیا بھر سے لاتعداد اعزازات حاصل ہوئے ہیں جن میں 14 اگست 1991ء کو حکومت پاکستان کی جانب سے عطا کیا جانے والا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سر فہرست ہے۔