1958-03-23
3182 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ زین العابدین
زین العابدین
پاکستان کے نامور مصور زین العابدین 29 دسمبر 1914ء کو میمن سنگھ میں پیدا ہوئے۔ 1943ء میں اُنھوں نے قحط بنگال کے موضوع پرپینٹنگز کی ایک سیریز بنائی جس نے انھیں بام عروج پر پہنچا دیا۔ قیام پاکستان کے بعد بھی انھوں نے مصوری کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان میں جدید مصوری کے بانیوں میں شمار ہوئے۔ 23 مارچ 1958ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد انھوں نے سونار گاؤں کے مقام پر ایک لوک میوزیم قائم کیا اور میمن سنگھ میں ایک آرٹ گیلری بنائی۔ 28 مئی 1976ء کو وفات پائی ۔