1995-08-14
2015 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ کولن ڈیوڈ
کولن ڈیوڈ
پاکستان کے نامور مصورکولن ڈیوڈ 1937ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے مصوری کی تعلیم حاصل کی اور 1960ء کی دہائی میں اپنے کلاس فیلو صوفی وقار کے ساتھ پہلی بارمرتبہ اپنی مصوری کی نمائش کی۔ اس کے بعد وہ مصوری کی اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلے گئے جہاں سے واپس آنے کے بعد انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فنون لطیفہ میں تدریس کا آغاز کیا۔ کولن ڈیوڈ پاکستان کے ان مصوروں میں شامل تھے جن کا نام اور کام پاکستان سے زیادہ بیرون ملک پہچانا جاتا تھا۔ وہ مصوری کے موضوعات پر بھی لکھنے میں اختصاص رکھتے تھے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ کولن ڈیوڈ کا انتقال 25 فروری 2008 ء کو ہوا۔