Mansoor Rahi
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ منصور راہی

منصور راہی

پاکستان کے نامور مصور منصور راہی یکم جنوری 1939ء کو پیدا ہوئے۔ انھوںنے ڈھاکہ کے آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی اور پھر کراچی میں فنون لطیفہ کی تعلیم کے لیے کراچی اسکول آف آرٹس قائم کیا۔ ان کی شادی مشہور مصورہ ہاجرہ منصور سے ہوئی جو خود بھی اس کالج کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھیں۔ منصور راہی مصوری میں مکعبیت کے دبستان سے وابستہ ہیں۔ وہ پکاسو کے طرز مصوری سے شدید متاثر ہیں اور اسی کی طرح ایک اسٹروک میں اپنی پینٹنگ مکمل کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP