1968-10-27
صدر ایوب خان کے جشن عشرہ اصلاحات کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
27 اکتوبر 1968ء کو ایوب خان کی حکومت کے دس سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں جشن عشرئہ اصلاحات منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار خوبصورت ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر گزشتہ دس برس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کو موضوع بنایا گیا تھا۔ چار ڈاک ٹکٹوں پرمشتمل اس سیٹ کی خاص بات یہ تھی کہ ان میں سے ہر ڈاک ٹکٹ ایک علیحدہ ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا تھا۔ ان ڈیزائنرز کے نام محمودہ خاتون‘ طلعت قیوم‘ عادل صلاح الدین اور سلیمان ناگی تھے۔






