شاہ نامہ فردوسی کی اشاعت کے ہزار سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

27 اکتوبر 1994ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ’’شاہ نامہ فردوسی‘‘ کی اشاعت کے ہزار سال مکمل ہونے پر ایک یادگا ری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر شاہ نامہ کے خالق ابوالقاسم فردوسی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ طبع کیا گیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت ایک روپیہ تھی اور اس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے آرٹسٹ فیضی امیر نے بنایا تھا۔اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میںCELEBERATION OF 1000 YEARS OF SHAHNAMA HAKIM ABUL QASIM FIRDOUSI  کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔

UP