Death of Nayyar Sultana
نیر سلطانہ کی وفات

نیر سلطانہ

٭27 اکتوبر 1992ء کو پاکستان کی مشہور اداکارہ، ملکہ جذبات، نیر سلطانہ کراچی میں وفات پاگئیں۔
نیر سلطانہ کا اصل نام طیبہ خاتون تھا اور وہ 4 مارچ 1932ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی پہلی فلم ہدایت کار انور کمال پاشا کی ’’قاتل‘‘ تھی جو 1955ء میں نمائش پذیر ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے نازلی فرح کے نام سے کام کیا تھا بعدازاں فلم ساز اور ہدایت کار ہمایوں مرزا نے انہیں نیر سلطانہ کا نام دیا اور اپنی فلم ’’انتخاب‘‘ میں بطور ہیروئن منتخب کیا۔ نیر سلطانہ کی اصل شہرت کا آغاز فلم ’’سات لاکھ‘‘ سے ہوا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 216 فلموں میں کام کیا جن میں 140 فلمیں اردو میں، 49 فلمیں پنجابی میں، ایک فلم سندھی میں اور 6 فلمیں پشتو میں بنائی گئی تھیں۔ نیر سلطانہ کی یادگار ترین فلموں میں سہیلی، اولاد، گھونگھٹ، باجی، ثریا، ماں کے آنسو اور ایک مسافر ایک حسینہ کے نام سرفہرست تھے۔ انہوں نے پاکستان کے مشہور اداکار درپن سے شادی کی تھی جو پاکستان کی فلمی صنعت کی کامیاب ترین شادیوں میں شمار ہوتی ہے۔ وہ لاہور میں مسلم ٹائون کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP