1989-08-14
2756 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ جمیل نقش
جمیل نقش
پاکستان کے نامور مصور جمیل نقش 1938 ء میں کیرانہ میں پیدا ہوئے۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی جہاں انہوں نے استاد حاجی شریف سے منی ایچر مصوری کی تربیت لی۔ ان کی مصوری میں عورت اور کبوتر کا استعارہ بہت بھرپور طریقے سے سامنے آتا ہے۔ انہوں نے اسلامی خطاطی میں میں بھی اپنا جداگانہ اسلوب وضع کیا۔ لاتعداد کتابوں کے سرورق ڈیزائن کیے۔ مصوری میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے 14 اگست 1989ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔