Nahid Raza
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ناہید رضا

ناہید رضا

پاکستان کی نامور مصورہ ناہید رضا دہلی میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1970ء میں انھوں نے سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس، کراچی فائن آرٹ میں ڈپلومہ لیا۔ بعد ازاں انھوں نے امریکا ڈیٹرائٹ یونیورسٹی سے مزید تعلیم حاصل کی۔ وہ کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سے بطور استاد اور سربراہ وابستہ رہیں۔ اس وقت وہ اپنا اسٹوڈیو چلا رہی ہیں۔
ناہید رضا کی مصوری کی متعدد نمائشیں ہوچکی ہیں۔ انہیں ان کے فن کے اعتراف میں لاتعداد ایوارڈز سے نواز ا جاچکا ہے جن میں حکومت پاکستان کی جانب سے 14 اگست 2007 ء کو عطا کیا جانے والا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سر فہرست ہے۔
 

UP