1984-11-05
سیاحت کے موضوع پر کنونشن کے انعقاد پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
5 نومبر 1984ء سے 8 نومبر 1984ء کے دوران کراچی میں چوتھا پاکستان ٹورازم کنونشن منعقد ہوا جس کا مقصدپاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ یادگاری ڈا ک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر شاہجہانی مسجد ٹھٹھہ کے مختلف گوشوں کی تصاویر مع کیپشن چھپی تھیں اور ان پر PAKISTAN TOURISM CONVENTION 1984 کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت ایک روپیہ تھی ۔






