15 July
کھیل اور جسمانی تعلیم کے عالمی سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

5 نومبر 2005ء کو کھیل اور جسمانی تعلیم کے عالمی سال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر مختلف کھیلوں کی تصاویر شائع کی گئی تھیں اور انگریزی میں & PHYSICAL EDUCATION 2005 -  YEAR OF SPORTS  کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے رضا احمدنے تیا رکیا تھا۔

UP