Rohi Bano
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ روحی بانو

روحی بانو

پاکستان کی نامور اداکارہ روحی بانو 10 اگست 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ نامور طبلہ نواز اللہ رکھا خان کی بیٹی اور ذاکر حسین کی سوتیلی بہن ہیں۔
کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرکے ناظرین کے دل جیتنے والی روحی بانو کا شمار اُن آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جنھوں نے پاکستان میں ٹی وی کو جنم لیتے اور بنتے دیکھا۔ انہوں نے طلعت حسین، راحت کاظمی اور دوسرے ٹاپ ہیروز کے ساتھ بہت سے ہٹ ڈرامے ٹیلی وژن کو دئیے۔ انھوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا لیکن وہ خود کو اس ماحول سے ہم آہنگ نہ کرسکیں۔
حکومت پاکستان نے روحی بانو کو 14 اگست 1981ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ اس کے علاوہ بھی وہ متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔
2005ء میں ان کے 20 سالہ اکلوتے فرزند علی کو کسی نے پراسرار حالت میں گولی مارکر ہلاک کردیا  جس کے بعد وہ ذہنی مریض بن گئیں۔ اب روحی بانو تنہا اور اداس لاہور میں اپنے گھر میں کسمپرسی کے عالم میں زندگی کے دن گزار رہی ہیں۔
 

UP