1995-08-14
8204 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خورشید شاہد
خورشید شاہد
پاکستان کی معروف فن کارہ خورشید شاہد نے اہنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا تھا۔ فنی زندگی کا آغاز مغنیہ کے طور پر کیا، روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد و تحسین وصول کی۔ بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی کا نام سرفہرست ہے۔ چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں چنگاری اور بھولا ساجن کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔