Death of Dr.Tanveer Abbasi
ڈاکٹرتنویر عباسی کی وفات

ڈاکٹرتنویر عباسی

٭25 نومبر 1999ء کو سندھ زبان کے نامور شاعر، ادیب، محقق اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر تنویر عباسی اسلام آباد وفات پاگئے۔
ڈاکٹر تنویر عباسی کا اصل نام نورالنبی تھا اور وہ7 اکتوبر 1934ء کو گوٹھ سوبھوڈیرو ضلع خیرپور میرس میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں رگوں تھیوں رباب، سج تری ائیں ھیٹان، ھی ء دھرتی، تنویر چئے، منھن جنیں مشعل اور ساجن سونھن سرت کے علاوہ شاہ لطیف بھٹائی، سچل سرمست، نانک یوسف اور خیر محمد ہسبانی کے کلام کی تدوین اور تحقیق شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP